آذربائیجان اور آرمینیا جنگ بندی کے نئے معاہدے پر متفق

18  اکتوبر‬‮  2020

باکو(آن لائن)آذربائیجان اور آرمینیا ایک بار پھر جنگ بندی کے نئے معاہدے پرمتفق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ناگورنو کاراباخ میں جاری کشیدگی میں کمی کی جائے گی۔دونوں ملکوں نے

جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی جس پر رات ایک بجے سے عملدرآمد ہو گا۔ معاہدہ امریکہ، فرانس اور روس کے کہنے پر کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے معاہدے کے باوجود ناگورنو کاراباخ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز آذربائیجان میں میزائل حملہ ہوا تھا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ آذربائیجان نے میزائل حملے کا ذمہ دار آرمینیا کو قرار دیا تھا تاہم آرمینیا کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے 10 گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…