مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ۖ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلے کھولی جائے گی اور اسے عشا کے بعد بند کر دیا جائیگا۔
علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا تھا کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ۖ میں عبادت اور روضہ رسول ۖ کی زیادت کر سکیں گے۔وسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلے کھولی جائے گی اور اسے عشا کے بعد بند کر دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔واضح رہے سعودی عرب نے یکم ربیع الاول سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔