ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کو ایک اور اچھی خبر سنا دی گئی، سعودی حکومت کا شاندار اعلان

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ( آن لائن )مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں واقع لائبریری کو 8 ماہ بعد عوام کے لیے دوبارہ کھولے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لائبریری کو کرونا وائرس کی وبا کے سبب لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ لائبریری کے تمام حصوں کی سینی ٹائزیشن اور ہدایات پر

مشتمل تختیاں آویزاں کیے جانے کے بعد اسے آئندہ ماہ یکم ربیع الاول کو کھول دیا جائے گا۔حرم مکی کی لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق ایک گھنٹے میں 30 افراد کو لائبیری میں آنے کی اجازت ہو گی۔ لائبریری کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاری عمرے کے لیے زائرین کی بتدریج واپسی کے ساتھ عمل میں لائی جا ری ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امر کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جنرل پریذیڈنسی سے الحاق شدہ مقامات کو زائرین کے لیے کھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔زائرین کی سلامتی کے پیش نظر لائبریری کو اضافی خدمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ان میں سینی ٹائزیشن اور انسانی درجہ حرارت کی پیمائش کے آلات کی فراہمی کے علاوہ مخطوطات کی سینی ٹائزیشن اور ان کی درستی کا مرکز شامل ہے۔حرم مکی کی لائبریری میں اسلامی علوم کے مختلف شعبوں سے متعلق بڑی تعداد میں کتب اور مخطوطات موجود ہیں۔ ان میں شرعی، فقہی لغوی علوم شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…