نیویارک (این این آئی)دنیا بھر کو کووڈ 19 کی دوسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آگئی جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ برطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی، ارجنٹینا اور چیک ریپبلک بھی شدید متاثرہورہے ہیں۔
عالمی سطح پر شادیوں اور سماجی تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پھر سے پابندیاں شروع کردی گئیں،سائنس دانوں نے شہریوں کو مکمل احتیاطی تدابیر اپنانے اورایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی تجویز دی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے عفریت نے پھر سر اٹھالیا، دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آگئی جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے ،بھارت میں کرونا کی شدت میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ،بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کی گئیں ،برطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی، ارجنٹینا اور چیک ریپبلک بھی شدید متاثرہورہے ہیں ، کورونا سے ہلاکتوں کے باعث سب سے زیادہ، بھارت شدید متاثر ملک بن گیا،عالمی سطح پر شادیوں اور سماجی تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پھر سے پابندیاں شروع کردی گئیں،ایران، اٹلی، برطانیہ، یورپ اور ملائشیا میں شادی، عوامی و سماجی اجتماعات پر ایک بار پھر پابندیوں کا اطلاق کیا جار ہا ہے ۔