منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سعودی استاد نے علمی ذوق کی تسکین کیلئے گھر کی دیوار لائبریری میں بدل ڈالی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ایک مصنف اور اسکول کے استاد نے مطالعے کے شوقین لوگوں کے لیے اپنے گھر کی بیرونی دیوار پر صندوق نصب کیا ہے تاکہ مطالعے کی غرض سے لوگ وہاں سے اپنی مرضی کی کتابیں اٹھ اسکیں اور اپنے پاس موجودکتابیں دوسروں کے استفادے کے لیے

وہاں رکھ سکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی سعودی عرب کی القطیف گورنری میں مقامی استاد حسن آل حمادہ نے پرندوں کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کے علمی ذوق کی تسکین میں ان کی مدد کرنے کے لیے 23 سال قبل یہ صندوق نصب کیا۔ یہ صندوق کتابوں کے باہمی تبادلے کا ایک ٹھکانا ہے جہاں سے لوگ اپنی مرضی کی کتابیں مطالعے کی غرض سے اٹھاتے اور پڑھنے کے بعد واپس رکھ دیتے ہیں۔ آل حمادہ نے کہا کہ اس کے اس اقدام کا مقصد لوگوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنا اور انہیں کتاب سے تعلق جوڑنے کی ترغیب دلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں انہوں نے م اقریی لا تقر، خط عمل لترویج عاد القرا۔کیعنوان سے ایک کتاب تالیف کی۔ وہیں سے ان کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوا کہ لوگوں میں کتاب بینی کے شوق کے فروغ کے لیے ایسا کوئی منفرد کام کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو کتاب کے حصول میں آسانی میسر ہو۔ایک سوال کے جواب میں آل حمادہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کتاب سے تعلق جوڑنے کا میرا یہ طریقہ کامیاب رہا۔ میں یہ سلسلہ اپنی ذات کی حد تک نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایسا ہی علمی ذوق پیدا کرنے کا خواہاں ہوں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…