اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو ورک پرمٹس اور اینٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کرائسس اور
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یہ بیا ن ٹوئٹر پر جاری کیا۔متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے مارچ میں ہر طرح کے پرمٹس معطل کر دیے تھے۔تیل سے مالامال ملک متحدہ عرب امارات میں لاکھوں غیر ملکی کارکن اور ملازمین کام کرتے ہیں۔امارات نے کورونا وائرس کے باعث نئے ویزے کے اجرا اور ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے کے لیے ویزے 24 ستمبر سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔اس سے قبل جمعے کو دبئی میں حکام نے سفر کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا تھا۔