منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ان 2 اسلامی ممالک کی وجہ سے عرب دنیا کی سلامتی خطرے میں ہے، عرب لیگ کا دعویٰ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ ترکی اور ایران کی مداخلت سے پورا عرب خطہ مشکلات دوچار ہے۔ ان دونوں ملکوں کی مداخلت کے نتیجے میںعرب دنیا کی قومی سلامتی خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔مصر کے اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں احمد ابو الغیط نے کہا کہ ترکی اور ایران کی طرف سے عرب خطہ جن مشکلات اور چیلنجز سے

گذر رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ایران اور ترکی کسی ایک عرب ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ان کی مداخلت پوری عرب دنیا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارے عرب ممالک کی اراضی ایران اور ترکی کے حمایت یافتہ ملیشیاوں کے تسلط میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شام، عراق اور لیبیا میں ترکی کی مداخلت بے جا ہے جس کے نتیجے میں ان ملکوں میں بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران کی جانب سے عرب ممالک میں مداخلت کا مقصد ان ملکوں کو داخلی سطح پر عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے اور یہ عرب قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔مسئلہ فلسطین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احمد ابو الغیط نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ عرب ممالک نے فلسطینی کاز کو نظرانداز کر دیا ہے۔ جو بات مجھے پریشان کر رہی ہے وہ یہ کہ فلسطین کا معاملہ عرب دنیا کے درمیان اختلافات کا باعث نہ بن جائے۔ یہ ایسا کوئی بھی سینیاریو قبول نہیں کریں گے اور اس سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔شام کی عرب لیگ میں واپسی لیگ میں واپسی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ابو الغیط نے کہا کہ ابھی تک عرب لیگ کے رکن ممالک میں شام کی واپسی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…