باکو(نیوز ڈیسک)آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ہونےوالی لڑائی مزید شدت اختیار کرگئی،جس کے بعد آرمینیا آذربائیجان کے دیگر شہروں پر بھی حملے شروع کردیے،جس میں شہری ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں،روس اور ترکی نے شہری ہلاکتوں پر اظہار مذمت کیا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان جاری
جنگ میں آٹھویں روز تک ہلاکتیں 250 سے متجاوز کرگئی ہیں،آذر صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آذر بائیجان ماضی میں بارہا آرمینیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے ،اے ایف پی کے مطابق آرمینیا نے آذربائیجان کے علاقے گنجہ پر حملہ کردیا اور شہری علاقوں پر راکٹ برسائے، تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو دونوں ملکوں کے درمیان ہونےوالی شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا،دوسری جانب ترکی نے بھی اتوار کو آذر بائیجان کے شہری علاقوں پر ہونے والے حملے میں شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ 3 لاکھ 30 ہزار آبادی والے دوسر بڑے شہر پر آرمینیا نے بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ کی۔دریں اثنا آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجوں کے درمیان ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے ماداگیز نامی قصبے میں ملک کا جھنڈا لہرا دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اور دیہات پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔