منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

7 ماہ بعد عمرہ شروع، حرم کعبہ کے دروازے کھل گئے،لبیک اللہم لبیک کی صدائیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ(آن لائن) 7 ماہ کی عارضی معطلی کے بعد آج سے محدود عمرہ شروع ہو گیا۔ حرم کعبہ کے درودیوار لبیک اللہم لبیک کی صدائوں سے گونج اٹھے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 8 ہزار سے زیادہ عمرہ اجازت نامے جاری کر دیے گئے۔ 42 ہزار 873 سعودی شہریوں اور 65 ہزار 128غیرملکیوں کو اجازت نا موں کا اجرا کیا گیا ۔ وزارت

حج نے بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر تین لاکھ 10 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے اندراج کرا لیا۔ ان میں سے دو لاکھ 55 ہزار اصل ہیں اور 85 ہزار اہل و عیال ہیں۔ اندراج کرانے والوں میں 35 فیصد ایسے ہیں جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے۔ 26 فیصد کی عمریں 31 سے 40 برس کے درمیان ہیں جبکہ 17 فیصد 20 سے 30 برس، 14 فیصد 41 سے 50 برس کے ہیں۔ 8 فیصد وہ ہیں جن کی عمریں 51 سے 60 برس کے درمیان ہیں۔ مسجد الحرام انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کا چار نکاتی پروگرام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم ایک ہزار کارکن اس پر عمل درآمد میں حصہ لیں گے۔ طواف صرف دو لائنوں میں ہوگا۔ سو افراد 15 منٹ میں ساتوں چکر مکمل کرلیں گے۔ ایک گھنٹے میں 4 سو افراد 7 چکر لگا سکیں گے۔ اس طرح ایک دن میں 6 ہزار افراد ا?سانی سے عمرہ کریں گے۔ تیسری لائن بھی کھولی جاسکتی ہے جس میں 150 افراد ہوں گے۔ یہ 15 منٹ میں سات چکر لگاسکیں گے۔ اس کی بدولت طواف کرنے والوں کی فی گھنٹہ تعداد چھ سو تک پہنچ جائے گی۔ اس طرح 6 ہزار افراد ہر دس گھنٹے میں طواف مکمل کرسکیں گے۔ دوسری جانب مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ اتوار یکم ربیع الاول بمطابق 17 اکتوبر کو زائرین یکم ربیع الاول 17 اکتوبر کو زائرین روضہ اطہر پر بھی درود و سلام کیساتھ حاضری دے سکیں گے۔روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی اور زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔روضہ اطہر میں گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…