ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

مودی کے ہندوستان میں کورونا وباء کا معاملہ سرکار کے ہاتھ سے نکل گیا ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مودی کے ہندوستان میں کورونا وباء کا معاملہ سرکار کے ہاتھ سے نکل گیا ،بھارت میں کورونا وباء سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں ،بھارت میں مرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ صرف گزشتہ 7 ماہ میں ہوا،ہندوستان میں کورونا سے پہلی موت

12 مارچ کو ریاست کیرالہ میں ہوئی تھی،ہندوستان میں 16 جولائی تک 25 ہزار، 15 اگست تک 50 ہزار بھارتی لقمہ اجل بنے،ہندوستان میں اگست کے مقابلے میں ماہ ستمبر کے اختتام پر کورونا سے ہلاکتیں دو گنا ہو گئیں،بھارت میں ہونے والی 56 فیصد ہلاکتیں مہاراشٹر، تامل ناڈو اور کرناٹک میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وباء کے 64 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے،مودی سرکار گزشتہ 7 ماہ کورونا وباء پر قابو پانے کے بجائے مسلم دشمنی میں اندھی رہی ہے ،مودی سرکار اپنی مسلم آبادی اور پاکستان کو کورونا وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتی رہی،مودی جنگ و جدل کا پرچار، مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بربریت کرتا رہا،مودی کا ہندتوا بریگیڈ کورونا وباء پر توجہ کے بجائے مسلمانوں پر مظالم میں مصروف رہا،ہندوستان کے برعکس پاکستان نے کورونا وباء کا انتہائی سنجیدگی سے مقابلہ کیا،پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے عملی، موثر اور بہترین اقدامات اٹھائے،پاکستان نے کورونا وبا کیساتھ بیک وقت بھارتی جارحیت، ٹڈی دل، سماجی و معاشی مشکلات کا مقابلہ کیا،پاکستانی موثر اقدامات کی اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت سمیت عالمی برادری نے تعریف کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…