منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کی صدارتی مہم کے منیجر بھی کورونا وائرس کا شکار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے بعد ٹرمپ کی صدارتی مہم کے منیجر بل اسٹیفن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی صدارتی مہم کے منیجر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آجانے پر اب اپنے گھر سے ہی کام کرینگے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔دریں اثناکورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کے بیٹے ایرک اور بیٹی ایوانکا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والد کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کی بیٹی اور بیٹے نے نیک خواہشات اور والد کی جلد صحت یا بی کی امید ظاہر کی ہے۔ٹوئٹر پر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے والد سچ میں بہادر ہیں، صحت یابی کیلئے عوام سے دعائوں کی درخواست ہے۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگجو شخص ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں گے، انہیں اپنے والد سے محبت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کے اور اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا کا شکار ہونے کے حوالے سے دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میرے خیال میں اب تک سب ٹھیک ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، آپ سب کا شکریہ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…