منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کے کرونا  میں مبتلا ہونے پر چین کا حیران کن ردعمل آگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا میں

مبتلا ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال منتقلی کیلئے وہ چہرے پر بڑا سا کالا ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔صدر ٹرمپ کو اب آئندہ چند روز تک ملٹری ہسپتال میں ہی رہنا پڑیگا، جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے، ان کا وائٹ ہائوس ہی میں علاج شروع کردیا گیا تھا اور تجرباتی ٹریٹمنٹ دی جا رہی ہے۔وائٹ ہائوس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اینٹی وائرل کووڈ 19 ڈرگ ریمیڈ سیور دی جا رہی ہے، انہیں سپلی مینٹل آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ڈولنڈ ٹرمپ میں کوویڈ نائنٹین کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیئے گئے ہیں، خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…