بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آرمینیا سے جاری جنگ کے دوران آذر بائیجان نے پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لہرادیے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو (مانیٹرنگ ڈیسک )آذر بائیجان اور آرمینیا کی فوج کے مابین جنگ جاری ہے، جنگ کے دوران آذربائیجان میں ترکی اور پاکستان کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں ۔ آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علی زادا کے مطابق آذربائیجان کے عوام نے اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیاں پاکستانی اور

ترکی جھنڈے لگا کر سجا دیں ہیں ۔ آذریبجان کے سفیر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آذرئیجان کے عوام نے اپنے گھروں کو پاکستانی اور ترکی کے جھنڈوں سے سجایا ہوا ہے ۔ دوسری جانب آذر بائیجان کے ساتھ جنگ بندی کے لیے آرمینیا نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان نے آرمینیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ آرمینین وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آذر بائیجان کیساتھ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام متحدہ، امریکا، روس اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے مطابق یورپ میں تنازعارت کو حل کرنے والی تنظیم او ایس سی ای کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے اور ہم جنگ بندی پر رضامند بھی ہوسکتے ہیں۔آرمینیا کی جانب سے جنگ بندی کا عندیہ اس وقت سامنے آیا ہے جب نارگورنو-کاراباخ میں ترکی نے آذربائیجان کی حمایت کی اور مزید 54 آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ آرمینیا کی گولہ باری سے آذربائیجان کے 19 شہری جاں بحق ہوئے۔اور فوج جنگ کا میدان کو چھوڑ کر بھاگ نکلی تھی ۔ آرمینیا کی طرف سے مذاکرات کی میز پر آنے کے بعد اٰذر بائیجان کے وزیر خارجہ حکمت حاجیو کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بس بہت ہو گیا آرمینیا مقبوضہ علاقے قرہباخ سے اپنی فوج کو واپس بلا لے ، جنگ ختم کرنے کے لیے اب گیند آرمینیا کی کورٹ میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…