ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ایئر لائنز سے 32 ہزار ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں حکومت کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے پر یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز نے یکم اکتوبر سے 32 ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا کے باعث پروازوں کی معطلی

سے مالی بحران کی شکار امریکن ایئر لائنز نے 19 ہزار جبکہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 13 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔دونوں ایئر لائنز کے حکام امریکی حکومت کے ساتھ امداد لینے کے لیے معاہدے کے منتظر تھے تاکہ مالی بحران پر قابو پاتے ہوئے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہ کرنا پڑے۔ امریکن ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈوگ پارکر نے کہا کہ وہ کورونا ریلیف پیکیج کے تحت کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے اور یکم اکتوبر سے ملازمین کو فارغ کرنے کا مشکل مرحلہ شروع ہوگا۔فضائی سفر کے شعبے کو عالمی وبا کورونا نے پوری دنیا میں بری طرح متاثر کیا ہے اور کئی بین الاقوامی ایئرلائنز ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکی ہیں۔امریکن ایئر لائنز اور یونائیٹڈ ایئرلائنز نے 30 ستمبر تک کی تاریخ کا تعین کیا تھا جس کے بعد ملازمتیں ختم کرنے کا عمل شروع کیا جانا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے سات ایئرلائنز کے لیے 25 ارب ڈالرز کے قرضوں کے پیکیج کا اعلان کیا ہے تاہم ایئر لائنز کے ذرائع کہتے ہیں کہ اس سے ملازمتیں نہیں بچائی جا سکتیں۔امریکہ کے سیکرٹری خزانہ سٹیون میچن نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس کے

لیڈروں کی جانب سے امداد اور قرضے کے فریم ورک پر راضی ہونے کے بعد ایئرلائنز ملازمتیں ختم نہیں کریں گی۔امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی اور سیکرٹری خزانہ نے امدادی پیکیج کے حوالے سے معاہدے پر مذاکرات جاری رکھے ہیں مگر تاحال کسی نتیجے پر پہنچنے کا امکان نظر نہیں آتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…