منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہوٹل کے حوالے سے منفی رائے کیوں دی؟  مالک نے سیاح کو جیل بھجوادیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (این این آئی)حال ہی میں ایک امریکی شخص کو تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل کے حوالے سے منفی رائے لکھنے پر 2 سال کے لیے جیل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری نے تھائی لینڈ کے دی سی ویو ریزورٹ میں ٹھہرنے کے بعد اس کے بارے میں

ٹرپ ایڈوازئر ویب سائٹ پر منفی رائے لکھی جس پر ہوٹل کے مالک نے اس پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا جس کے تحت سیاح کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ویسلے بارنس نامی امریکی شہری کی جانب سے ہوٹل کے حوالے سے منفی رائے سے متعلق ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ شہری کی سخت تنقید بے بنیاد ہے اور اس سے ہمارے ہوٹل کا نام بدنام ہوا ہے۔ہوٹل مالکان نے ویسلے بارنس کے خلاف شکایت درج کی کہ انہوں نے ہمارے ہوٹل کے حوالے سے بے بنیاد اور منفی رائے لکھی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسلے بارنس اور ہوٹل کے درمیان اس وقت تنازع پیش آیا جب ویسلے بارنس ہوٹل میں اپنے ساتھ وائن کی بوتل لائے اور انہوں نے اس وائن کی بوتل کی کارکیج فیس دینے سے انکار کردیا تھا۔اس واقعے کے بعد ویسلے بارنس نے ہوٹل کے خلاف منفی رائے لکھ د ی جس کے بعد ہوٹل مالکان نے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…