نیویارک (آن لائن)امریکی صدارتی الیکشن سے ایک ماہ اور پہلے صدارتی مباحثے سے دودن قبل صدر ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے لئے طویل عدالتی جنگ لڑی گئی اور برسہا برس تک ٹرمپ عدالتوں سے اپنے اِنکم ٹیکس کی تفصیلات کا
حکم امتناع لینے میں کامیاب ہوتے رہے تاہم موقر روزنامے نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 2016اور 2017 میں ساڑھے سات سو 750ڈالر سالانہ اِنکم ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ دس سالوں میں خسارہ شو کرکے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیکس کا محکمہ آئی آر ایس ساڑھے تین سو ملین ڈالر ٹیکس کے بقایا جات کی تحقیقات کررہا ہے۔ دریں اثنا صد ر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تین سو ملین ڈالر کے قرض دار ہیں ان کا موقف ہے کہ میں نے سسٹم کو سمجھتے ہوئے اس کا فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔