پیسوں کے لیے شام اور عراق میں مداخلت کی  مشیر خامنہ ای کا اعتراف

28  ستمبر‬‮  2020

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی اعتراف کیا ہے کہ ایران نے شام اور عراق میں مفت میں مداخلت نہیں کی بلکہ اس کے عوض ایران نے رقم حاصل کی ہے۔ایرانی عہدیدار نے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے

جب دوسری طرف ایران پر شام اور عراق میں ہزاروں افراد کو اپنی وفادار ملیشیائوں کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔  جنرل صفوی نے کہا کہ ہم جب بھی عراق کی مدد کرتے تو اس کے بدلے میں عراق سے ڈالر وصول کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ہماری کارروائیاں اور مداخلت مفت میں نہیں تھی بلکہ ہم نے اسد رجیم سے بھی اپنا حصہ نقد وصول کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ روس نے ایران سے زیادہ شام سے فائدہ اٹھایا۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر صفوی کا کہنا تھا کہ ہم جس مسلمان یا غیر مسلم ملک کی مدد کرتے ہیں تو اس کے بدلے میں رقم وصول کرتے ہیں۔ وینز ویلا میں کیمونسٹ حکومت ہے مگر وہ ہمارے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہم ان کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وینز ویلا کو پٹرول دیا اور اس کے بدلے میں سونا حاصل کیا۔ تاکہ کسی کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…