منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سابق بھارتی وزیر جسونت سنگھ انتقال کر گئے پاکستان کے کس رہنما پر کتاب لکھنے کی وجہ سے انہیں بی جے پی سے نکال دیا گیا تھا؟جانئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن)قائداعظم محمد علی جناح پر کتاب لکھنے والے سابق بھارتی وزیردفاع و خزانہ جسونت سنگھ 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،انہیں رواں سال جون میں ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جسونت سنگھ کی موت اتوار کی صبح ہوئی۔

ان کی آخری رسومات جودھپور میں ادا کی جائیں گی، جسونت سنگھ کو قائداعظم پر کتاب لکھنے پر بی جے پی نے 6سال کیلئے پارٹی سے نکال دیا تھا۔انہیں قائداعظم پر کتاب لکھنے اور بانی پاکستان کی تعریف کرنے پر بھارتی جنتا پارٹی نے انہیں2009 میں پارٹی سے بے دخل کر دیا تھا جس کے بعد وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑتے رہے۔جسونت سنگھ کی کتاب ‘جناح تقسیم ہند کے آئینے میں’ پر گجرات میں پابندی لگا دی گئی تھی لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد محمد علی جناح پر تحریر کردہ ان کی کتاب سے پابندی ہٹا لی گئی تھی۔جسونت سنگھ کی موت پر وزیر اعظم مودی نے تین ٹویٹس کیے ہیں جن میں مرحوم کو مختلف سماجی اور سیاسی نظریے والے شخص کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں سے ایک جسونت سنگھ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے دوران مختلف وزارتوں کے کابینی وزیر کے عہدوں پر فائز رہے۔

انہوں نے 1996 سے 2004 کے دوران دفاع، خارجہ اور خزانہ جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔سال2014 میں انہیں سر میں شدید چوٹ آئی اور تب سے وہ کوما میں تھے۔ وہ 1980 سے 2014 تک رکن پارلیمنٹ رہے اور اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قیادت کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…