نئی دہلی ( آن لائن) بھارت کے 44 بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،بھارتی بینکوں کی 3201 غیرقانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ارب53 کروڑ ڈالر منی لانڈرنگ کی۔فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ جاری کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان بینکوں میں
پنجاب نیشنل بینک ،کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک ، کنارہ بینک ، انڈس لینڈ بینک ، بینک آف بروڈا بینک شامل ہیں، بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1.53 بلین ڈالرز منی لانڈرنگ کی۔ یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نودرات کے سمگلر ملوث ہیں اور سونے اور ڈائمنڈ کو بھی منی لانڈرگ کیلئے استعمال کیا جاتاہے ، یہ رقم آئی پی ایل میں بھی استعمال ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔حالیہ یو این رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کی نشاندہی کی گی ۔کیا یہ رقم ایسے گروپس کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی ہے ؟فنانشل کرائمز انفورسٹمنٹ کی رپورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا پاکستان میں دہشت گردی کے لئے رقم کی ترسیل کا انکشاف کر چکاہے ،کیا بھارت یہ رقم پاکستاْن میں دہشت گردوں کو فراھم کرتا ہے؟کلبھوشن جادیو تسلیم کرچکا کہ بھارتی ریاست پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔بھارتی نیوی کے حاضر سروس را ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن جادیو کا اس حوالے سے اعترافی بیان پوری دنیا کے سامنے ہے۔