منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی کشمیری خاتون صحافی کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم پوری دنیا کو دکھانے والی کشمیر کی بہادر خاتون صحافی مسرت زہرا کو اعلیٰ ترین صحافتی ایوارڈ پیٹر میکلر سے نواز دیا گیا۔گزشتہ ماہ اگست میں وادی کشمیر کی بہادر فوٹوجرنلسٹ مسرت زہرا کو صحافیوں

کے عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور فرانسیسی خبر رساں ادارے کے تعاون سے چلنے والی تنظیم گلوبل میڈیا فورم ٹریننگ گروپ (جی ایم ایف ٹی جی) نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔عالمی تنظیم پیٹر میکلر ایوارڈ ہر سال نمایاں مسائل کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو دیتی ہے۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوارڈ کی ورچوئل تقریب کے دوران 26 سالہ صحافی نے کہا کہ اس انڈسٹری میں کام کرنے کا مطلب سچ سامنے لانا ہے۔مسرت زہرا کی تصاویر میں ان خواتین کی کہانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہیں ورنہ جنوبی ایشیا میں بھلادیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ میری تصاویر کشمیر میں موجود لوگوں کی روزمرہ کی جدوجہد کی جھلک پیش کرتی ہیں۔مسرت زہرا نے کہا کہ یہ(تصاویر) تنازع کے ذریعے خاموش کروائے گئے لوگوں کی آواز بنتی ہیں۔گلوبل میڈیا فورم ٹریننگ گروپ کی صدر اور ایوارڈ کی بانی کیتھرین انٹون نے کہا کہ مسرت زہرہ میں وہ خصوصیات موجود ہیں جنہیں میرے مرحوم شوہر پیٹر میکلر نے نئی نسل کے رپورٹرز میں فروغ دیا اور جس کے راستے پر وہ چلے۔انہوں نے کہا کہ خطرات سے قطع نظر رپورٹنگ کے لیے مسرت زہرا کی مکمل لگن، ان کی ذہنی بے خوفی اور کسی بھی میڈیم کے استعمال کے دنیا کا آگاہ کرنے کے ان کے تخلیقی انداز نے ایوارڈ کیلئے ہمارا انتخاب آسان بنادیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…