پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

جیک ما کی جگہ چین کا امیر ترین آدمی ژونگ شنشن بن گیا یہ کیا کام کرتے ہیں اور انہوں نے کس سے اتنا پیسہ کیسے کما لیا 

datetime 25  ستمبر‬‮  2020 |

بیجنگ(این این آئی)آن لائن تجارتی کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما سے چین کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا۔جیک ما سے یہ اعزاز منرل واٹر بنانے والی کمپنی کے بانی ژانگ شان شان نے چھینا ہے۔ژونگ نے 1996 میں چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں نانگ فو اسپرنگ نامی

کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔دنیا کے امیر ترین افراد کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ژانگ شان شان 58.7 ارب ڈالر کے ساتھ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ژونگ کے اثاثوں میں اچانک اضافے کی اہم وجہ ان کی ایک کمپنی بیجنگ وانٹائی بائیولوجیکل فارمیسی انٹرپرائز کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں دو جامعات کے ساتھ اشتراک بھی ہے۔رواں برس اگست تک اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق ژونگ اب ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر بھارتی صنعتکار مکیش امبانی موجود ہیں۔دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں اب ژونگ کا نمبر 17 واں ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ عام طور پر چین کے زیادہ تر ارب پتی افراد کا تعلق ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے تاہم حالیہ دنوں میں ہواوے، ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے ٹیکنالوجی کمپنی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…