لداخ (این این آئی)چین اور انڈیا نے ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے اور صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی ملاقات ہوئی تھی جس دوران انہوں نے سرحد سے
متعلق تبادلہ خیال کیا۔نئی دہلی میں چین اورانڈیا کی جانب سے جاری مشترکہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے غلط فہمیوں سے گریز کرنے اور سرحد پر یکطرفہ طور پر صورتحال نہ بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک نے ملٹری کمانڈر لیول میٹنگ کا ساتواں راؤنڈ جلد منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔