لندن (آن لائن) برطانیہ میں کورونا وائرس انفیکشنز کے دوبارہ بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے لندن حکومت نے اس وبائی مرض کے خلاف وارننگ کا لیول بڑھا کر تین سے چار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ اب وہاں یہ وائرس پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہاں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے
والی بیماری کووڈ انیس کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد دوبارہ بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق اکتوبر کے وسط تک کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی روزانہ تعداد پچاس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ اب تک برطانیہ میں تقریبا? بیالیس ہزار افراد اس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں، جو کسی بھی یورپی ملک میں کووڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔