ایک اور ملک بھی اسرائیل کا ہم نوا بن گیا، بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ

22  ستمبر‬‮  2020

ٹیگو سیگلپا(آن لائن) ہنڈوراس نے بھی بیت المقدس میںسفارت خانہ کا عندیہ دیدیا۔ صدر جووان اورلینڈو ہرنانڈیز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے اس امید کا

اظہار کیا کہ اگر کرونا کی وبا نے اجازت دی تو رواں سال کے اختتام سے قبل اس ارادے پر عمل ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے کئی امور پر بات چیت کی ہے۔ ان میں تزویراتی اتحاد، ہنڈراس کے دارالحکومتٹیگو سیگلپا( Tegucigalpa )میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح اور بیت المقدس میں ہنڈراس کا سفارت خانہ کھولے جانے کے امور اہم ترین ہیں۔صدر ہرنانڈیز نے اس ٹویٹ کے ساتھ دو تصاویر بھی منسلک کیں جن میں وہ بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔اس اقدام کے ساتھ ہنڈراس بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل امریکا نے 14 مئی 2018ء کو اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا۔ اس کے دو روز بعد ہی ہنڈراس کے پڑوسی ملک گوئٹے مالا نے مماثل اقدام پر عمل کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…