سیول(این این آئی)شمالی کوریا میں حکمراں کم جونگ ان سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے اسکول کے بچوں کو روزانہ کم از کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیاکہ جس کے تحت پری اسکول کے طلبا کو حکمراں کم جونگ
ان سے متعلق اسباق کو روزانہ 90 منٹ تک پڑھانا لازمی ہوگا۔اس حکم نامے کے مطابق ان اسباق کو عظیم تعلیم سے موسوم کیا گیا ہے، اس سے قبل پری اسکول کے بچوں کو 30 منٹ تک کم جونگ ان سے متعلق اسباق ازبر کرنا ہوتے تھے تاہم اب اس میعاد میں اضافہ کر دیا گیا تاکہ قوم میں شمالی کوریا کے حکمراں کے لیے مزید احترام، وفاداری اور اعتماد میں اضافہ ممکن ہوسکے۔