پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں  خواتین کی بے حرمتی کے ملزمان  کو نامرد بنانے کا فیصلہ کر لیا

18  ستمبر‬‮  2020

کڈونا( آن لائن )پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں آبرو ریزی  کے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ ہو گیا۔ نائیجریا کی ریاست کڈونا میں بچوں آبروریزی  کے مرتکب افراد کو موت کی سزا جبکہ خواتین کو  آبروریزی کا نشانہ بنانے والے افراد کو نامرد بنا دیا جائے گا،

گورنر نے قانون پر دستخط کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک کی ریاست نے بڑھتے ہوئے آبروریزی کو روکنے کے لیے سخت سزاں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آبرو ریزی  کے مرتکب افراد کو موت سے لے کر نامرد بنانے تک کی سزائیں دی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کڈونا کے گورنر نصیر احمد الرفاعی نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق 14 سال سے کم عمر بچوں کو آبرو ریزی  کا نشانہ بنانے والے افراد کو موت کی سزا دی جائے گی، جبکہ خواتین کے ساتھ آبروریزی کرنے والے افراد کو سرجیکلی نامرد بنا دیا جائے گا۔اس ضمن میں گورنر نصیر احمد الرفاعی کا کہنا تھا کہ بچوں کو سنگین جرائم سے بچانے کے لیے سخت سزاں کی ضرورت ہے۔  واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے پچھلے کچھ مہینوں کے دوران نائیجیریا میں عصمت دری کے واقعات میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…