ٹوئٹر نے ٹرمپ  کو بڑا دھچکا دیدیا  گمراہ کن ٹوئٹس پر وارننگ لیبل لگا دی

18  ستمبر‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی )سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹس پر وارننگ لیبلز لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پوسٹ میل-ان ووٹنگ سے متعلق ان کی معلومات گمراہ کن ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ رواں برس بڑے پیمانے پر

نئے اور غیرمتوقع بیلٹس ووٹر کے پاس یا کہیں اور بھیجیں گے، 3 نومبر کے انتخاب کا نتیجے کا درست تعین نہیں ہوسکتا اور چند لوگ ایسا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ انتخاب سے متعلق ایک اور تنازع کل آیا، بیلٹس کا پاگل پن روک دیں۔ٹوئٹر نے اسی طرح کا ایک اور لیبل ٹرمپ کی دوسری ٹوئٹ پر لگای دی اور یہ ٹوئٹ بھی میل،ان ووٹنگ سے متعلق تھی۔میڈیارپورٹس کے مابق ٹرمپ کے پوسٹ کے ساتھ وارننگ کی علامت کے علاوہ ٹوئٹر کی جانب سے ایک لکھ دی گئی اور اس میں لکھا ہوا کہ میل-ان ووٹنگ کس قدر محفوظ اور شفاف ہے ، اس کے بارے میں جانئے۔ٹوئٹر نے پوسٹ کے ساتھ میل-ان ووٹنگ کے حقائق سے متعلق جو لنک دی ہے، اس میں صارفین کو بتایا گیا کہ امریکی ٹی وی،اخبارات اور دیگر میڈیا اداروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ دعوے غیرضروری ہیں۔ٹرمپ کو رواں برس جون میں اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت سے متعلق ویڈیو پر مشتمل ان کی ٹوئٹ کو کاپی رائٹ کے باعث روک دیا گیا تھا۔ٹوئٹر نے بعدازاں اسی طرح کی ایک اور ویڈیو کو بھی شکایات درج ہونے پر روک دیا جس کو ٹرمپ نے ری ٹوئٹ کیا تھا۔لنکن پارک گروپ کی موسیقی پر مبنی ویڈیو کوٹرمپ کی فیڈ سے ہٹا دیا گیا تھا اور نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ کاپی رائٹ کے مالک کی جانب سے کی گئی شکایت کے باعث یہ ویڈیو غیرفعال ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…