واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے کہاہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے سے متعلق قطر کی طرف مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیجی امور کے لیے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ قطر نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط
کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا۔تیمتھیس لنڈرنگ نے فون کے ذریعہ پریس بریفنگ میں کہا کہ قطر کی اسرائیل کے ساتھ مفاہمانہ کوششوں کی ایک تاریخ ہے اورقطر اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ بعض معاملات ڈیلنگ کرتا رہا ہے۔