جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی حکومت نے ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں پر پابندی لگا دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )دبئی کی حکومت نے ایئر انڈیاایکسپریس کی پروازوں پر 15 روز کی پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب بھارت کی قومی ایئر لائن کی بھارت سے دبئی آنے والی دو مختلف پروازوں کے 2 مسافروں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد ایئر لائن کے

خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے دبئی آنے اور واپس بھارت جانے والی پروازوں پر پندرہ روز کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی کے لیے پروازوں کی آمد ورفت پر 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی پابندی لگائی گئی ہے۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسے دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 17 ستمبر کو پروازوں کی پندرہ روز کے لیے معطلی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔اس پابندی کا اطلاق آج 18 ستمبر سے ہو گا۔پروازوں کی معطلی کی وجہ28 اگست کو دہلی اور 4 ستمبر کو جے پور سے دبئی آنے والی پروازوں کے ایک، ایک مسافر میں کورونا سے متاثر ہونا بتائی گئی ہے۔ ان متاثرہ مسافروں کے ساتھ جہازمیں قریب بیٹھے دیگر مسافروں کو بھی دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا اور ان کے کورونا ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے۔ بھارت کی قومی ایئر لائن نے پروازوں میں کورونا سے متاثرہ مسافروں کے سوار ہونے کی غفلت کا ذمہ دار بھارتی ایئرپورٹس کے عملے کو قرار دیا گیا، جن کی غیر موثر سکینگ کی وجہ سے ان مسافروں میں کورونا کی بروقت تشخیص نہ ہونے کا خمیازہ ایئر لائن کوفلائٹ آپریشنز کی معطلی کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔ بھارت کی قومی ایئر لائن کی جو پروازیں آج دبئی سے شیڈول تھیں، انہیں پچھلی رات پروازوں پر پابندی کے فیصلے کے بعد شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شیڈول کر دیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…