بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ان افراد کو کویت واپس آنے کی اجازت نہیں ہو گی،کویتی وزارت داخلہ کا اہم اعلان

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (آن لائن) بیرون ملک رہ جانے والے ایک لاکھ 27 ہزار اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کو کویت واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنس جانے والے وہ غیر ملکی جنہوں نے مہلت کے دوران اپنے اقاموں

کی آن لائن تجدید نہیں کی وہ کویت واپس نہیں آسکتے۔وزارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’علاوہ ازیں ان ممالک کے اقامہ ہولڈر بھی واپس نہیں آسکتے جن کے شہریوں پر کویت آنے کی پابندی ہے۔کورونا بحران کے دوران وزارت داخلہ نے بیرون ملک رہ جانے والے اقامہ ہولڈروں کے لیے انسانی بنیادوں پر سہولت دی تھی کہ وہ اپنے اقامے آن لائن تجدید کروائیں۔اس سہولت سے جن لوگوں نے فائدہ نہیں اٹھایا یا ان کا تعلق ایسے ملک سے ہے جن کے شہری کویت نہیں آسکتے، ان کے اقامے اب تجدید نہیں ہوں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’اس وقت بیرون ملک رہ جانے والے اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کی تعداد 5 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وزیر داخلہ نے ملک میں موجود غیر ملکیوں کیاقاموں کی تین ماہ مفت تجدید کی ہدایت کی ہ‘۔یہ تجدید یکم ستمبر سے 30 نومبر تک ہوگی تاہم اس سہولت سے وہ لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکتے جن کے اقامے یکم ستمبر کے بعد ختم ہوئے ہیں۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’اس سہولت سے صرف وہ غیر ملکی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے اقامے 31 اگست تک ختم ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…