ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مٹی سے بنی عمارتوں کا قصبہ سیاحو ں کی توجہ کامرکز

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے شمال میں ساحل کے ساتھ ساتھ پہاڑوں اور قلعوں کی عمارتوں کے درمیان مٹی سے بنے پرانے دور کے گھروں پر مشتمل ایک قصبہ آج بھی اپنے دیکھنے والوں کو ماضی میں لیجاتا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مٹی کے سادہ طریقے سے تعمیر کردہ ان گھروں اور عمارتوں پر کہیں نقش ونگار بھی دکھائی دیتے ہیں جو ماضی کی تہذیبوں کی علامت اور تاریخ اور ماضی کی ثقافت کا ایک آئینہ پیش کرتی ہیں۔سیاحوں کی توجہ کے مرکز اس پرانے قصبہ ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ اس کے ایک طرف بحیرہ احمر کی موجیں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اور دوسری طرف ساحل کے قریب بنی پرانی مٹی کی بنی عمارتیں بھی کم پرکشش نہیں۔سیاحوں کے علاوہ سمندر میں تیراکی کرنے، آبی حیات کے بارے میں تحقیقی مشن پرآنے اور مچھلیوں کا شکار کرنے والی ٹیمیں بھی اکثر اس علاقے میں پائی جاتی ہیں۔سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک کے اس پرانے قصبے کی تصاویر حاصل کی ہیں۔ یہ تصاویر کم اور فن پارے زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ تصاویر میں تبوک میں ساحل کے ساتھ ساتھ بنی عمارتوں میں پرانے دور کے مکانات، قلعے،دیواریں اور بندرگاہ سے متعلق تنصیبات دیکھی جا سکتی ہیں۔

محمد الشریف نے کہا کہ تاریخی اور قدرتی مقامات کی تصویر کشی میرا مشغلہ ہے اور میں تبوک کے اس گائوں کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔ اس میں ہمیں ماضی کے کئی ادوار کے فن تعمیر کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بعض بوسیدہ ہونے والی عمارتوں کی مرمت بھی شروع کی ہے، یہاں پر ہمیں گھروں کے ساتھ ساتھ پرانے دور کے راستے بھی ملتے ہیں جو اس دور میں انسانی سماج، رہن سہن اور بود و باش کا پتا دیتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…