جیس ایڈونچر چوٹی اور حجر کی پہاڑیوں کے نظارے امارات کا سب سے بلند ریسٹورنٹ یکم اکتوبر کوکھولنے کا اعلان

17  ستمبر‬‮  2020

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کا سب سے بلند ریسٹورنٹ یکم اکتوبر 2020 کو راس الخیمہ کی جیس ایڈونچر چوٹی پر کھول دیا جائے گا۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راس الخیمہ کے مقام پر سطح سمندر سے 1484 میٹر بلندی کے مقام پر راس الخیمہ تفریح

کی جانب سے بنایا جانے والا ریسٹورنٹ متحدہ عرب امارات کا سب سے اونچا ریسٹورنٹ ہوگا۔ اس ریسٹورنٹ کا نام بلندی کی مناسبت سے 1484 رکھا گیا ہے۔بیان کے مطابق ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع سے ہی عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے طے کردہ اصولوں کے تحت صفائی اور صحت کے تحفظ کے معیارکو یقینی بنایا جائے گا۔کرونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کی شرائط پوری کرنے کے بعد ریسٹورنٹ میں 76 افراد کے بیٹھنے کی جگہ مقرر کی گئی ہے۔ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ جیس ایڈونچر چوٹی اور حجر کی پہاڑیوں کا منظر دیکھ سکیں گے۔راس الخیمہ تفریحی کمپنی کی سربراہ الیسن گرنل کے مطابق جبل جیس راس الخیمہ کا ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس مقام پر سال بھر مقامی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں تاکہ وہ دلفریب مناظر سے خوشگوار یادیں وابستہ کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…