دبئی(آن لائن)دبئی میں مکان کی چابی بروقت مالک کے حوالے نہ کرنے پر کرایہ دار کو 95 ہزار درہم جرمانہ پڑ گیا۔ مصر سے تعلق رکھنے والے کرایہ دار کو اچانک سفر کرنا پڑا۔ کرایہ دار نے مکان اپنے ایک دوست کے حوالے کر دیا تھا اور اسے تاکید کی تھی کہ کرائے کا دورانیہ پورا ہونے پر مکان کی چابی ریئل سٹیٹ ایجنسی کے مینیجر کے حوالے کردے۔
دوست نے ایسا نہیں کیا جس پر ایجنسی نے خود کار سسٹم کے تحت کرایے کے معاہدے کی توسیع کر دی۔ سینٹر کے چیئرمین قاضی عبدالقادر موسی نے بتایا کہ مکان کی چابی حوالے نہ کرنے سے کرایہ دار مشکل میں آجاتا ہے۔ مصری نوجوان اپنے ملک میں فیملی کے ٹریفک حادثے سے دوچار ہونے پر اچانک سفر کر گیا اور چابی حوالے نہیں کی جس پر اسے جرمانہ دینا پڑا۔