بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بحرین نے اسرائیل سے تعلق قائم کرکے پوری امت مسلمہ کے ساتھ بد عہدی کی

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی نے خلیجی ریاست بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں

کی خلاف ورزی اور بد عہدی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام قضیہ فلسطین کے دفاع کے حوالے سے انتہائی خطرناک نتائج کا حامل ہو گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے، فلسطینیوں کے خلاف غیرآئینی سرگرمیوں میں تل ابیب کی مدد کرنے اور فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے قبضے کو مستحکم کرنے میں اس کی معاونت کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا ضروری ہے۔ ان قراردادوں سے ماورا کسی ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…