اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایسا بھی ہوتا ہے  لالچی دوشیزہ نے انشورنس حاصل کرنے کے لیے خود کو اپنے ہاتھ سے محروم کر دیا 

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جبلجانا (این این آئی)وسطی یورپ کے ملک سلووینیا کی عدالت نے ایک 22 سالہ دوشیزہ کو انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ الگ کرنے پر دو سال قید کی سزا سنادی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ 22 سالہ دوشیزہ سے ان کا ہاتھ الگ کرنے کا کام ان کے 30 سالہ پارٹنر نے

مبینہ طور پر کروایا۔ انہیں سلووینیا کے شہر جبلجانا کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تین سال قید کی سزا سنادی ۔جولیجا ایڈلسک نے مبینہ طور پر گول آری سے اپنی کلائی کاٹی تھی تاکہ انہیں انشورنس کے معاوضے کے طور پر چار لاکھ یورو یا چار لاکھ 70 ہزار ڈالر مل سکیں۔ انہیں ایسا کرنے پر گذشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جولیجا ایڈلسک نے دیگر تین افراد کے ساتھ مل کر اپنا ہاتھ جان بوجھ کر کاٹا تھا۔رواں سال کے شروع میں اس گروپ نے پانچ مختلف انشورنس کمپنیوں کے ساتھ لائف اینڈ انجری انشورنس کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے ایسا صرف پیسے حاصل کرنے کے لیے کیا۔پولیس کے مطابق جولیجا ایڈلسک نے امید کی تھی کہ انہیں تین لاکھ 80 ہزار یورو تک کے معاوضے کی رقم اور تین ہزار یورو ماہانہ عمر بھر ملیں گے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس گروہ کے افراد جان بوجھ کر کٹا ہوا ہاتھ ہسپتال نہیں لے کر گئے تھے تاکہ مستقل معذوری کی وجہ سے انہیں معاوضے کی رقم سے تین گنا زیادہ مل سکے۔جولیجا ایڈلسک کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔ تاہم حکام نے بروقت کٹا ہوا ہاتھ اٹھا لیا تھا اور جبلجانا کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے دوبارہ جوڑ دیا تھا۔ واضح رہے کہ سلووینیا میں اوسط ماہانہ آمدنی ایک ہزار یورو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…