بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے ساتھ صلح کے بعد اسرائیل نے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ اور تیز کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا کے دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کے 389 مکانات مسمار کیے۔ یہ تعداد گذشتہ چار سال کے دوران مسمار کیے گئے مکانات کے برابر ہے۔ اسرائیلی حکام

نے اوسطا ہرماہ 65 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مکانات سے محروم ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق اوچاکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال مارچ سے اگست تک مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے نتیجے میں 442 فلسطینی بے گھر ہوئے۔ اس عرصے میں فلسطینی کرونا کی وبا سے بھی متاثر تھے۔صرف اگست کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے گھروں کی مسماری کے نتیجے میں 205 فلسطینی بے گھر ہوئے۔ یہ تعداد 2017 کے بعد سے بے گھر ہونیوالوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے نہ صرف بڑی تعداد میں مکانات مسمار کیے بلکہ پانی، سوریج، صحت، تعلیم، زراعت اور تجارتی مقاصد کے لیے تعمیر کی گئی عمارتوں کی مسماری بھی جاری رکھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک نام نہاد قانون 1797 کے تحت فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کررہا ہے۔ اس قانون کے تحت فوج کو فلسطینیوں کی کسی بھی ملکیتی عمارت، گھر یا دکان کو صرف 96 گھنٹوں کے اندر اندر مسمار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس اسی قانون کا سہارا لے کر فلسطینیوں کی املاک تباہ کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…