بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امیر کویت کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ شاہی دفترنے سچائی بتا دی، عوام سے بھی بڑی اپیل

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ اس بات کا اعلان امیر کویت کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے۔دفتر نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ امیرِ کویت کی صحت کے حوالے سے معلومات اور خبروں کی

سرکاری ذرائع سے تصدیق کر لیا کریں۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر کویت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے گردش میں آنے والی بے بنیاد خبروں کے جواب میں امیرِ کویت کے دفتر کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے واضح کیا کہ وہ نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ شیخ مشعل نے تمام لوگوں کو ملک کے امیر صباح الاحمد الصباح کی صحت کے حوالے سے اطمینان دلایا ہ اور بتایا کہ امیر کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت بہت بہتر ہے۔امیر کویت کے دفتر نے زور دیا کہ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ بیان کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت امیر کویت کو جلد از جلد مکمل صحت اور عافیت سے نوازے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…