اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپی شہری عرب سرمایہ کار سے ہاتھ کر گیا،بھاری رقم لیکر فرضی فلیٹ بیچ دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (آن لائن)متحدہ عرب امارات میں ایک یورپی شہری نے عرب سرمایہ کار کو 7.7 ملین درہم میں فرضی فلیٹ فروخت کردیا۔ عرب سرمایہ کار کو پروجیکٹ کے ڈیزائن اور فلیٹ کی جعلی دستاویز حوالے کرکے بے وقوف بنایا گیا۔عرب سرمایہ کار نے

عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ یورپی شہری نے اسے ابتدائی معاہدے کی کاپی فراہم کی اور نے وعدہ کیا کہ پروجیکٹ مکمل ہونے پر فائنل ایگریمنٹ کی کاپی دی جائے گی۔ عرب سرمایہ کار کے مطابق ایک دن وہ ہاؤسنگ پروجیکٹ کمپنی کے دفتر چلا گیا تاکہ متعلقہ فلیٹ کے بارے میں تفصیلات دریافت کرسکے۔ دفتر والوں کو دستاویزات اورابتدائی ایگریمنٹ کی کاپی حوالے کی۔دفتری عملے نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد کہا کہ آپ کے پاس جتنی بھی دستاویزات ہیں وہ سب جعلی ہیں اور آپ کے نام سے ہمارے یہاں کوئی فلیٹ رجسٹرڈ نہیں ۔عرب سرمایہ کار نے بتایا کہ جب وہ ریئل سٹیٹ ایجنسی پہنچا جس کے یہاں یورپی شہری مینجر کے طور پر کام کررہا تھا۔وہاں یہ سن کر سکتے میں آگیا کہ وہ تو کئی لوگوں کو دھوکہ دے کر ان سے رقمیں اینٹھ کر فرار ہوگیا ہے۔دبئی کی فوجداری عدالت نے ریئل سٹیٹ کے یورپی مینجر کے خلاف اس کی عدم موجودگی میں مقدمے کی سماعت شروع کردی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…