پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

5رافیل جنگی طیارے بھارتی فضائیہ میں شامل ،اگر 36 رافیل بھی مل جائیں تب بھی بھارت کو کن چیلنجز کا سامنا ہو گا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

انبالہ (آن لائن) بھارت نے فرانس سے حاصل کردہ پانچ رافیل جنگی طیاروں کو باضابطہ طور پر اپنی فضائیہ میں شامل کر لیا ۔ انبالہ ایئر بیس پر شاندار تقریب کے دوران انہیں ‘گولڈن ایرو’ نامی 17ویں اسکواڈرن میں شامل کیا گیا۔ تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، ان

کی فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلی اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راؤت سمیت بھارتی فضائیہ کے سربراہ موجود تھے۔اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’’خیال چودھری ‘‘ بن گئے اور لداخ میں چین کے ساتھ موجودہ کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر جو حالات ہیں، یا کہیے جو حالات بنائے گئے ہیں، اس مناسبت سے بھارتی فضائیہ میں رافیل جنگی طیاروں کی شمولیت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ رافیل جیٹ گیم چینجر ثابت ہوں گے۔انہوں نے بھارتی فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سنہ 1965 کی جنگ اور کارگل کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ان جنگوں میں کامیابی دلائی تھی۔فرانس کی وزیر دفاع نے کہا کہ ان جیٹ طیاروں کی شمولیت سے بھارت کو اپنے حریفوں پر برتری حاصل ہوگی، اور ان سے میک ان انڈیا کو بھی کافی بڑھاوا ملے گا۔دفاعی تجزیہ کار برہماچیلانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رافیل بہتر جنگی طیارے ہیںلیکن یہ کہنا ہے کہ ان پانچ طیاروں کی شمولیت سے چین پر بھارتی فضائیہ کو برتری حاصل ہوگئی ہے، مبالغہ آرائی ہے۔ پورے 36 رافیل ملنے کے بعد بھی بھارت کو چین سے سخت چیلنجز کا سامنا رہیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…