اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل سے قربتیں بڑھنے کے بعد اماراتی حکومت کا اہم اعلان ابوظبی کے تمام ہوٹلز یہودی کوشر پکوان تیار کرنے کے پابند

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی( آن لائن )متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بعد امارات میں بہت سی نئی سرگرمیاں شروع ہو گئی۔ دبئی میں پہلی بار کسی اسرائیلی ماڈل نے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اسرائیلی بینکوں کی برانچز امارات میں بھی کھولی جا رہی ہیں۔

اماراتی حکومت نے ابوظبی کے ہوٹلوں کو ایک سرکلر جاری کیاہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کے مینیو میں کوشر (یہودی کھانے) بھی شامل کرنے کے پابند ہوں گے۔اس سرکلر کے جاری کرنے کا مقصد امارات میں یہودیوں کی سیاحت کو فروغ دینا اور اسرائیل سے تعلقات مزید مضبوط بنانا ہے۔مقامی اتھارٹیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیل اور دنیا بھر سے یہودی سیاحوں کی بڑی تعداد میں امارات خصوصا ابوظبی آمد متوقع ہے۔ان کو یہودی مذہبی طریقے کے مطابق تیار کیے گئے کھانوں (کوشر) کی فراہمی کے لیے ہوٹلز ضرورت کے مطابق یہ کھانے بھی اپنے مینیو میں شامل کریں گے۔اس کے علاوہ مقامی اافراد اور سیاحوں کو بھی یہودی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹور ازم کی جانب سے ہوٹل مینجرز کے نام جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وہ یہودی سیاحوں کی سہولت کی خاطر کوشر پکوان بھی اپنے مینیو کا حصہ بنائیں۔

ہوٹل میں ٹھہرائے گئے یہودی مہمانوں کے روم سروس مینیو اور فوڈ اینڈ بیوریج آٹ لیٹس بھی اپنی فہرست میں کوشر کو شامل کریں۔سرکلر میں ہوٹلز انتظامیہ کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہودی روایات کے مطابق کوشر پکوان تیار کروانے کے لیے کچن میں ایک الگ حصہ مخصوص کریں۔

کوشر کھانوں کی تیاری کے لیے ایسے ملازمین رکھیں جو کوشر کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ رکھتے ہوں۔ یہودیوں کے لیے تیار کی گئی تمام مصنوعات پر کوشر کا لیبل ضرور لگائیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور امارات تاریخی امن سمجھوتے پر 15 ستمبر 2020 کو وائٹ ہاس میں دستخط کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…