بھارت کی کشمیری نوجوانوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش

10  ستمبر‬‮  2020

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر ، جاری آزادی تحریک سے اس علاقے کے لوگوں خصوصا ً نوجوانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی ایک اور کوشش ، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کردیا ۔اسلام آباد ہائی گراؤنڈ میں ریڈیو رباطہ ـ دل سے دل تک ـ قائم کیا گیا ہے اور اسٹوڈیو کو ایک گیریژن میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی فوج ضلع شوپیاں میں ایسے ہی ایک اور اسٹیشن کو چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔جولائی میں نوجوانوں کے مقبول رہنما برہان مظفر وانی واقعے کے بعد سے ، جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کلگام ، اسلام آباد ، شوپیاں اور پلوامہ کے متعدد نوجوان مجاہد تنظیموں کی صفوں میں شامل ہوے اور انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف مزاحمت کو تیز کیا ۔ بھارتی افواج کے لئے سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ جنوبی کشمیر میں مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں کسی طرح کی کمی نہیں آرہی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بھارتی فوج اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ ریڈیو ربٹا انھیں نوجوان آبادی تک پہنچنے اور اردو ، پنجابی اور کشمیر زبانوں میں گانے کے ذریعہ بھارت کے خلاف آزادی کی جدوجہد سے ان کی توجہ ہٹانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریڈیو اسٹیشن کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب 18 جولائی کو شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں جموں خطے کے علاقے راجوری سے تعلق رکھنے والے تین بے گناہ مزدوروں کو ہلاک کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے بھارتی فوجی وہاں مشکلات سے دو چار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…