بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر  ملک میں داخلے پر پابندی کیوں عائد کی ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا نے پاکستان سمیت ان 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،واضح رہے کہ خود ملائیشیا میں جون کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

بی این این بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے پابندی کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوچکا ہے،فیس بک پر ملائیشیا امیگریشن نیوز اپ ڈیٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔مذکورہ فہرست کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، بنگلہ دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو ملائیشیا نے انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک میں داخل ہونے پر طویل المعیاد پابندی عائد کردی تھی۔بعدازاں 3 ستمبر کو ایک اور فہرست جاری کی گئی جس کے تحت ان ممالک کے شہریوں پر پابندی کا دائرہ بڑھا دیا گیا جہاں ڈیڑھ لاکھ کورونا کے کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 595 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 426 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔اگر بات کی جائے ملائیشیا حکام کے مطابق وہاں 9 ہزار 559 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملائیشیا میں اب تک 128 افراد کورونا وائرس سے ہلاک جبکہ 9 ہزار 136 مثاترین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…