بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ڈاکٹرکی سرجری کے شعبے میں ایجادات کے دنیا  بھرمیں چرچے

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں موٹاپے کے ایک سرجن نے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی سائنسی ٹیم کی قیادت کرتیہوئے سرجری کے عالمی موجودین میں اپنا شامل کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے جسم کے اندرونی حصوں کی سرجری کے ماہر، سرجن اور میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالملک الطف کو امریکی مرکز برائے

میڈیکل ایجادات کی طرف سے اپنے پیشے جدید موجدین میں شامل کیا ۔ انہیں یہ اعزاز اینٹی بیکٹیریا خصوصیات کی حامل مصنوعی سرجری نیٹ ورک کی ایجاد پر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالملک الطف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طب کے شعبے میں ایجادات کے میدان میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی امتیازی کاوشیں اور ویژن 2030 کی روشنی میں جدید سائنسی ایجادات کی مساعی قابل ستائش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ عشرے کے دوران انہوںنے انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی سرجری کے لیے مصنوعی نیٹ کا استعمال کیا۔انہوںنے کہا کہ سرجری کے زخم کے گرد انفیکشن پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی موجودگی کا امکان عام رہتا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے سرجن مریض کی سرجری سے گھبراتے ہں۔ تاہم مصنوعی جالے کا استعمال جسم کے اندرونی حصوں کی سرجری کو کامیاب بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ڈاکٹر الطف نے انکشاف کیا کہ ان کی سائنسی ٹیم نے جدید نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی جال کے ذریعے ہرنیا کا آپریشن کیا۔ یہ مصنوعی جال سرجری کے زخم کے گرد 14 دن تک رکھاگیا جس نے جسم کے اندرونی ریشوں تک مضر بیکٹریا کی رسائی روک دی۔ اس سے ثابت ہوا کہ مصنوعی نیٹ سرجری کے زخم کو مضر بیکٹیریا سے بچاے میں مدد دے سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…