جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئی قاری،کوئی نغمہ گو، کوئی خوش نویس، کوئی آ رٹسٹ ،4 نابینا بہن بھائی معاشرے کیلئے مثال بن گئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی شہری نے اپنے چار نابینا بچوں کو کچھ کر دکھانے کے جذبے سے سرشار کرکے معاشرے کے لیے مثال بنا دیا۔ محمد العبد الھادی نے بتایا کہ میرے گھر میں سب سے پہلے بیٹی منیرہ نے جنم لیا جو نابینا پیدا ہوئی، پھرعبدالھادی بھی

نابینا پیدا ہوئے۔اس کے بعد ریم پیدا ہوئیں وہ بینا تھی- سلطان اور عبداللہ یکے بعد دیگرے پیدا ہوئے اور دونوں نابینا تھے۔آخر میں خالد پیدا ہوا وہ بینا تھے۔ میری بیوی بریل سسٹم سے ناواقف تھیں لیکن انہوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور اس میں مہارت حاصل کی۔روزانہ چھ گھنٹے اپنے بچوں کو اس کی مدد سے تعلیم دیتیں۔ میری بیٹی منیرہ خوش نویس ہیں اور بہت اچھی مقرر بھی ہیں۔ منیرہ مشرقی ریجن میں عبداللہ بدر السویدان ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ سیرت طیبہ کے مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ اب وہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے ٹرینرز کو ٹریننگ دینے والا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا ہے۔میرا بیٹا عبدالھادی منفرد نغمہ گو ہیں۔ریم منفرد آرٹسٹ بن گئی ہیں۔ سلطان بہت اچھے قاری ہیں۔ مشرقی ریجن میں تحفیظ القرآن کی جانب سے انہیں منفرد قاری کا اعزاز مل چکا ہے۔ حفظ قرآن کے شاہ سلمان مقابلے میں شریک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…