منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی قاری،کوئی نغمہ گو، کوئی خوش نویس، کوئی آ رٹسٹ 4 سعودی نابینا بہن بھائی معاشرے کیلئے مثال بن گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی شہری نے اپنے چار نابینا بچوں کو کچھ کر دکھانے کے جذبے سے سرشار کرکے معاشرے کے لیے مثال بنا دیا۔ محمد العبد الھادی نے بتایا کہ میرے گھر میں سب سے پہلے بیٹی منیرہ نے جنم لیا جو نابینا پیدا ہوئی، پھرعبدالھادی بھی نابینا پیدا ہوئے۔اس کے بعد ریم پیدا ہوئیں

وہ بینا تھیـ سلطان اور عبداللہ یکے بعد دیگرے پیدا ہوئے اور دونوں نابینا تھے۔آخر میں خالد پیدا ہوا وہ بینا تھے۔ میری بیوی بریل سسٹم سے ناواقف تھیں لیکن انہوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور اس میں مہارت حاصل کی۔روزانہ چھ گھنٹے اپنے بچوں کو اس کی مدد سے تعلیم دیتیں۔ میری بیٹی منیرہ خوش نویس ہیں اور بہت اچھی مقرر بھی ہیں۔ منیرہ مشرقی ریجن میں عبداللہ بدر السویدان ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ سیرت طیبہ کے مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ اب وہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے ٹرینرز کو ٹریننگ دینے والا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا ہے۔میرا بیٹا عبدالھادی منفرد نغمہ گو ہیں۔ریم منفرد آرٹسٹ بن گئی ہیں۔ سلطان بہت اچھے قاری ہیں۔ مشرقی ریجن میں تحفیظ القرآن کی جانب سے انہیں منفرد قاری کا اعزاز مل چکا ہے۔ حفظ قرآن کے شاہ سلمان مقابلے میں شریک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…