منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

مسجد الحرام کے امام کے قتل کی سازش بے نقاب خوفناک منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) جدہ حملہ کیس میں سزایافتہ دہشت گردوں کی جانب سے امامِ کعبہ کے قتل کی بھی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔گروپ کے سربراہ نے ایک مجرم کو مسجدالحرام کے ایک امام کا قتل کرنے کا مشن سونپا تھا۔

ملزم پستول میں متعدد گولیاں لے کر امامِ حرم کے مسجد حرام سے باہر آنے کا منتظر رہا تاہم انہیں باہر آنے میں تاخیر ہو گئی۔ یہ تاخیر ان کے محفوظ رہنے کا بہانہ بن گیا۔ بعد ازاں ملزم اپنا مشن پورا کیے بغیر ہی وہاں سے فرار ہو کر گروپ کے ٹھکانے پر لوٹ آیا۔ادھر وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ 5 جولائی 2016 کو مسجد نبوی کے باہر دہشتگردانہ حملہ کرنے والے گروہ سے بھی مجرموں کا تعلق ثابت ہوگیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جدہ میں الحرازات دہشتگرد گروہ میں شامل افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ وہ گروہ ہے جس نے مسجد نبوی پر حملہ کیا تھا۔ یہ 46 افراد پر مشتمل ہے۔ان میں سے 32 سعودی اور 14 غیرملکی ہیں۔ غیرملکیوں کا تعلق پاکستان، یمنِ، افغانستان، مصر، اردن اور سوڈان سے ہے۔ ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…