مودی میرے دوست ہیں تو بھارتی امریکی مجھے ہی ووٹ دیں گے، ڈونلڈٹرمپ پرامید

6  ستمبر‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ ایسی اچھی دوستی قائم کر لی ہے کہ آئندہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھارتی نژاد امریکی انہی کو ووٹ دیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں بریفنگ کے دوران اسی ویڈیو سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ان کے بہت ہی گہرے دوست ہیں۔ ہمیں بھارت سے بڑی حمایت ملی ہے۔ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی عظیم حمایت حاصل ہے۔ میں تو یہی سوچوں گا کہ بھارتی نژاد امریکی لوگ تو ٹرمپ کے لیے ووٹ کریں گے۔ مودی میرے گہرے دوست ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ آسان تو کچھ بھی نہیں ہے، تاہم انہوں نے اچھا کام کیا ہے۔اس موقع پر ٹرمپ نے ہیوسٹن میں مودی کے ساتھ اپنی ملاقات اور پھر بھارتی ریاست گجرات میں مودی کے ساتھ جلسے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا تھا وہ ایک مثال ہے اور وزیر اعظم مودی کی اس سے بڑی فیاضی اور کیا ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا، مودی ایک بڑے رہنما اور عظیم شخص ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…