اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

سعود ی عرب میں باپرد ہ خواتین کو نوکریوں سے دھتکارا جانے لگا

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں سے کچھ کمپنیاں صرف ایسی خواتین کو نوکریاں دے رہی ہیں جوان کے کہنے پر پردہ ترک کر رہی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ جدہ کی خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے۔

سعودی اخبار المرصد کے مطابق ایک سعودی خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس نے ایک معروف ٹورازم کمپنی کے ڈائریکٹر سے ملازمت کے لیے رابطہ کیا۔ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے دوران ڈائریکٹر نے اس کے سامنے شرط رکھی کہ اگر وہ پردے کے بغیر رہ سکتی ہے اور کھلے ذہن سے اس کے ساتھ تعاون کریگی تواسے ملازمت مل جائے گی۔خاتون نے یہ واٹس ایپ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی،ٹورازم کمپنی کے ڈائریکٹر نے اسے بتایا کہ ان کی کمپنی کے بحرین اور دیگر ممالک میں بھی دفاتر ہیں ۔ بہت سی خواتین اور مرد بطور ٹور گائیڈ ان کے ساتھ منسلک ہیں۔ خاتون کی جانب سے ڈائریکٹر کے ساتھ بطور آفس سیکرٹری کام کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تو ڈائریکٹر نے کہا کہ اسے ایک شرط پر ہی نوکری مل سکتی ہے ، اسے پردہ کرنے کی بجائے چہرہ کھلا رکھنا ہو گا ۔کھلے ذہن کی مالک بننا پڑے گی اور اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہو گا۔بدلے میں اسے 9500 ریال کی شاندار تنخواہ دی جائے گی ۔

تاہم خاتون نے اس ڈائریکٹر سے کہہ دیا کہ اسے اپنی اورگھر والوں کی عزت بہت پیاری ہے۔ وہ اچھی رقم کی خاطر اپنے نقاب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی اور نہ اسلامی شعار سے دست بردار ہو سکتی ہے۔خاتون کے اس انکار کے باعث اسے ملازمت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر #Company_claims removing the hijab_for employment, کے نام سے ہیش ٹیگ بن گیا ہے۔ بہت ساری خواتین نے شکایت کا ڈھیر لگاتے کہا کہ انہیں بھی محض اس وجہ سے نوکری نہیں دی گئی کہ انہوں نے ڈیوٹی کے دوران حجاب اتارنے سے انکار کر دیا تھا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…