ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس شاہراہوں پر سست رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر 626 چالان کیے گئے ہیں۔ اماراتی ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پرمقررہ رفتار کی حد سے کم پرڈرائیونگ کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔گزشتہ برس 2019 میں ہی 5625 ڈرائیوروں پر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والی
گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر بھی چالان کیے گئے تھے۔امارات ٹوڈے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلیے قوانین پرعمل کیاجاتا ہے۔ 2017 کے قانون کے مطابق شاہراہوں پر سست روی سے ڈرائیونگ کرنے پر چالان کی قیمت 200 درھم مقرر تھی جس میں اضافہ کرکے اسے 400 درھم کردیا گیا ہے۔