انقرہ (آن لائن)ترکی کی سرکاری فضائی کمپنی ٹرکش ایئر لائنز نے مسافروں کو اپنے پالتو جانور جہاز میں کیبن کے اندر ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی ۔ایئر لائنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پالتو جانور کا وزن 8 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ پنجرے اور پالتو جانور کا وزن 8 کلو
گرام سے زیادہ نہ ہو۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پالتو جانور کی صحت سے متعلق ایک سرٹیفکیٹ ساتھ لائیں تاکہ مسافروں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔سفر سے پہلے پالتو جانور کا کسی مستند وٹرنری ڈاکٹر سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے اور اسے پنجرے کے ساتھ لگایا جائے۔